کارکردگی وہ جو سر چڑھ کر بولے،چئیرمین ڈیم سید اظہر علی گیلانی کا نام ایوان وزیراعظم میں گونج اٹھا،سردار عبدالقیوم نیازی نے صحافیوں کو بلدیاتی انتخابات پر دی جانے والی پریس کانفرنس میں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے 61 کنال انکروچمنٹ اراضی کی واگزاری اور سی ایم ایچ سے 160فٹ لمبی 13فٹ چوڑی قیمتی اراضی کے حصول کو پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کی کامیابی اور کارکردگی قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی،ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد نے نو تعینات چئیرمن سید اظہر علی گیلانی کی سرپرستی میں صرف 22دنوں میں جو کام کیے وہ گزشتہ 74سالوں میں نہ کیے جا سکے،گزشتہ روز وزیر تعلیم دیوان علی خان چغتائی نے ترقیاتی ادارہ کا دورہ کیا اور محکمانہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تعاون کا یقین دلایا،اس موقع پر چئیرمن ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید اظہر علی گیلانی نے کہا کہ 22دنوں میں جو کام کیے وہ قیادت کی ہدایات و راہنمائی اور پاکستان تحریک انصاف کے منشور اغراض و مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے کیے،بلدیاتی انتخابات میں جانے سے قبل عوام کے دلوں کو مسخر کرتے ہوئے انکے اعتبار و اعتماد کو مزید پختہ کریں گے،انھوں نے کہا کہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی مظفرآباد گیٹ،دس جدید ڈسٹ بن،دو پارکنگ،بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کے مجسمے،پاکستان و آزاد کشمیر کے جھنڈے،تاریخی بڑی گھڑی،دو بڑے فوارے،اور شہر کے وسط میں گرین ایریاز میں ڈیجیٹل سکرین نصب کر رہے ہیں ،شہریوں کو نیا جدید خوبصورت مظفرآباد جلد دیکھنے کو ملے گا،پارٹی قیادت اور وزراء کا اعتماد حاصل زندگی ہے،عہدہ پارٹی کی امانت کام اسلاف کا نام روشن رکھنے کے لیے کر رہا ہوں۔